سائنس و ٹیکنالوجی

اولمپکس کے لیے گوگل کروم کی اس 'خفیہ' گیم سے واقف ہیں؟

اولمپکس کے لیے گوگل نے کروم میں برسوں سے موجود گیم کو نئے انداز سے بدلا ہے اور اسے مزید دلچسپ بنادیا ہے۔

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ گوگل کروم میں ایک بہت دلچسپ گیم چھپی ہوئی ہے جو کسی کو بھی اپنا عادی بناسکتی ہے۔

یہ ہے کہ ایک کبھی نہ ختم ہونے والی دوڑ کی گیم جو اس وقت براﺅزر پر نمودار ہوتی ہے جب آپ کا انٹرنیٹ کنکشن کسی وجہ سے بند ہوجائے۔

اس گیم میں اسپیس بار بار کلک کرکے چھوٹے سے ڈائنا سور میں زندگی دوڑا کر گیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تاہم ٹوکیو اولمپکس کے آغاز کے موقع پر گوگل کی جانب سے اس گیم کو برسوں بعد بدلا گیا ہے۔

ویسے تو گیم میں ایک طرح کی رکاوٹوں پر سے چھلانگ لگا کر گزرنا ہوتا ہے مگر اولمپکس کے لیے گیم میں چند نئے عناصر جیسے جمناسٹکس، سرفنگ، ٹریک اینڈ فیلڈ، سوئمنگ اور دیگر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ہر ایونٹ کے لیے ڈائناسور کا خصوصی لباس ہوگا اور وہ میڈل بھی جیت سکے گا۔

اس گیم کو کیسے کھیلیں؟

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر گوگل کروم کو اوپن کریں اور انٹرنیٹ بند کیے بغیر اسے کھیلنے کے لیے chrome://dino کو ایڈریس بار پر لکھ کر اوپن کریں۔

اگر ڈیسک ٹاپ پر ہیں تو اسپیس بار کو دبائیں اگر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہیں تو ڈائناسور پر کلک کریں۔

آغاز میں تو وہ روایتی گیم کی طرح ہی چلے گی مگر پھر ایک اولمپک مشعل نظر آئے گی اور سیدھا اس سے جاکر ٹکرا جائیں۔

اس کے بعد ڈائنا سور کا لباس بدل جائے گا اور اولمپکس کا کوئی ایونٹ شروع ہوجائے گا۔

بس پھر گیم سے لطف اندوز ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔

گوگل کو 24 گھنٹے آپ کی لوکیشن کا علم ہوتا ہے مگر اسے روکنا بہت آسان

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ