واٹس ایپ میں اب تک ہائی ریزولوشن ویڈیو فائلز کو بھیجنے کے کمرپسیڈ کرکے چیٹ میں ڈاکومنٹ کے طور پر بھیجنا پڑتا ہے۔
مگر اب بہت جلد اس میں تدیلی آنے والی ہے اور صارفین کے لیے ویڈیو کوالٹی کے آپشنر آخرکار دستیاب ہوں گے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کو ویڈیو کو سینڈ کرتے ہوئے اس کی ڈیفالٹ کوالٹی بدلنے کی سہولت مل سکے گی۔
اس وقت واٹس ایپ میں ویڈیو پریفرینس بدلنے کی اجازت نہیں اور اس کے باعث بھیجے جانے والی یا ملنے والی ویڈیوز کی کوالٹی بہت خراب ہوتی ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین کو ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے 3 آپشن آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور ملیں گے۔
آٹو آپشن کو ریکومینڈڈ کی حیثیت حاصل ہوگی جو ممکنہ طور پر موجودہ فارمیٹ کی طرح ہی کام کرے گا۔
ڈیٹا سیور آپشن ان افراد کے لیے بہترین ہوگا جو دوستوں کو ویڈیوز تو بھیجنا چاہتےہ یں مگر اپنے ماہانہ ڈیٹا لمٹ کو بھی بچانا چاہتے ہیں۔
بیسٹ کوالٹی آپشن وہ ہے جو بیشتر صارفین چاہتے ہیں تاکہ ہائی ریزولوشن ویڈیوز کو سینڈ کیا جاسکے جس کوابھی اٹیچ ڈاکومنٹ فارمیٹ سے ہی بھیجنا ممکن ہے۔
مگر بیسٹ کوالٹی آپشن سے ہائی کوالٹی ویڈیو کو براہ راست گیلری سے بھیجنا ممکن ہوجائے گا۔
تاہم یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا ابھی کہنا ممکن نہیں کیونکہ ابھی ہی اسے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام ہوگا۔
مگر امکان ہے کہ اسی سال کسی وقت اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔