Parenting

بچوں کو زیادہ سبزیاں کھلانا چاہتے ہیں؟

عام طور پر بچوں کو سبزیاں کچھ زیادہ پسند نہیں ہوتیں جو کہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

عام طور پر بچوں کو سبزیاں کچھ زیادہ پسند نہیں ہوتیں جو کہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

تاہم اگر آپ کو اس مشکل کا سامنا ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ ان کے پلیٹوں میں سبزیوں کی مقدار بڑھا دیں، تاکہ کم کھانے پر بھی وہ زیادہ مقدار جزوبدن بناسکیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر بچوں کی پلیٹوں میں سبزی کی مقدار کو دوگنا بڑھا دیا جائے جیسے 60 سے 120 گرام، تو بچے 68 فیصد زیادہ سبزیاں کھالیتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ اس آسان طریقے کار سے بچوں کو ان کے جسم کے مطابق سبزیوں کی مقدار فراہم کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی والدین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو بچوں کو دن بھر میں سبزیوں کی مخصوص مقدار بچوں کو کھلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بوں کو مناسب مقدار میں سبزیاں کھلائی جائیں اور والدین بتدریج انہیں نئی سبزیاں پکا کر کھلاسکتے ہیں جس سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔

تحقیق کے مطابق اکثر بچے سبزیوں کو کھانے سے گریز کرتے ہیں مگر زیادہ مقدار میں دینے سے ان میں سبزیاں کھانے کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

اس تحقیق کے لیے 3 سے 5 سال کی عمر کے 67 بچوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور 4 ہفتوں کے دوران ہفتے میں ایک بار انہیں مختلف طریقوں سے سبزیاں دی گئیں۔

ایک معمول کی مقدار میں مکھن اور نمک کے ساتھ، ایک دوگنا زیادہ مقدار میں بروکلی اور مکئی، اور ایک بار بروکلی اور مکئی کی دوگنا مقدار مکھن اور نمک کے ساتھ۔

ہر بار کھانے کے ساتھ مچھلی، چاول، دودھ اور دیگر بھی فراہم کیے گئے۔

نتائج میں دریافت کیا گیا کہ سبزیوں کی زیادہ مقدار کے ساتھ بچوں نے انہیں زیادہ کھایا، مگر مکھن اور نمک کے ساتھ نہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل Appetite میں شائع ہوئے۔

آدھے سر کے درد کی شکار رہنے والی حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق

بچپن میں ورزش کی عادت بعد کی زندگی میں ذہنی افعال کو بہتر بنائے

کیا تناؤ حاملہ خواتین کے بچے کی جنس پر اثرانداز ہوتا ہے؟