سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می کا وہ فلیگ شپ فون جس کی قیمت مڈرینج فونز سے بھی کم

رئیل می نے اسے عالمی سطح پر متعارف کرادیا ہے اور سب سے پہلے یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

رئیل می نے مارچ 2021 میں چین میں اپنا فلیگ شپ فون جی ٹی 5 جی متعارف کرایا تھا جس کے فیچرز متاثر کن تو تھے مگر قیمت اس سے بھی زیادہ حیران کن حد تک کم ہے۔

درحقیقت اس طرح کے فلیگ شپ فیچرز والے سام سنگ کے فونز عموماً ڈیڑھ لاکھ روپے کے ہوتے ہیں مگر رئیل می کا یہ فون لگ بھگ 50 فیصد سستا ہے۔

اب رئیل می نے اسے عالمی سطح پر متعارف کرادیا ہے اور سب سے پہلے یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی جلد دستیاب ہوسکے گا۔

رئیل جی ٹی 5 جی میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے۔

اس فون میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن والا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ 5 مختلف سیٹنگز کے ساتھ موجود ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں تاہم ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

رئیل می جی ٹی 4500 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے مگر وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

اس کے علاوہ بلیوٹوتھ 5.2 اور وائی فائی 6 ای سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے جبکہ ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ اور ہیڈفون جیک جیسے فیچرز بھی ڈدیوائس کا حصہ ہیں۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے یو آئی 2.0 سے کیا ہے اور گیمنگ کے لیے ہائپر بوسٹ 4.0 پیکج دیا گیا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق چونکہ اس میں فلیگ شپ پراسیسر موجود ہے تو فون میں ای آئی ایس سپورٹ موجود ہے اور آسانی سے 4K ویڈیو 6 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 369 یورو (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کے لیے 499 یورو (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

نوکیا کے سستے ترین 4 جی فونز متعارف

سام سنگ کے گلیکسی ایس 22 سیریز کی لیکس کا سلسلہ شروع

کیا نیا آئی فون بٹن لیس ہوگا؟