سائنس و ٹیکنالوجی

شیاؤمی کا وہ فلیگ شپ فون جو ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دے گا

یہ کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔
Welcome

شیاؤمی نے کچھ ماہ پہلے اپنا فلیگ شپ فون می 11 الٹرا متعارف کرایا تھا اور اب وہ اس کے بعد کے ماڈل کی تیاری کررہی ہے۔

یقیناً می الٹرا 12 ہی اس کی جگہ لے گا مگر یہ کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔

یہ دعویٰ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ٹیکنالوجی لیکس کرنے والے ایک معروف صارف ڈی سی ایس نے کی، جو اکثر درست تفصیلات جاری کرتا ہے۔

اس لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ شیاؤمی کا یہ نیا فلیگ شپ فون الٹرا وائیڈ بینڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ اس میں آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔

الٹرا وائیڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی بالکل نئی نہیں بلکہ سام سنگ اور ایپل کی جانب سے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آئی فون 12 اور گلیکسی ایس 21 میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ایئرٹیگ اور اسمارٹ ٹیگ کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ فون کی مستند ٹریکنگ کی جاسکے۔

اگر یہ لیک درست ثابت ہوئی اس کا مطلب یہ ہوگا کہ شیاؤمی کی جانب سے بھی ایک ٹریکنگ ڈیوائس پر کام کیا جارہا ہے جو الٹرا وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکے۔

مگر سب سے خاص اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا ہوگا جو فی الحال صرف چین کی کمپنی زی ٹی ای کے ایکسون 20 فائیو جی فون میں ہی دستیاب ہے، مگر اس کے پکسلز زیادہ متاثر کن نہیں۔

ایپل، سام سنگ اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے مگر اب تک وہ زیادہ پیشرفت نہیں کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی میں روشی کے راستے کے حوالے سے کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

شیاؤمی نے اس حوالے سے کس حد تک پیشرفت کی ہے، وہ تو واضح نہیں مگر اس کی جانب سے کافی عرصے سے اس ٹیکنالوجی پر مبنی فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

شیاؤمی کے اس فون میں 120 واٹ الٹرا فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی اور 70 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہوسکتی ہے۔

نوکیا کی سی سیریز کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

ون پلس کا سستا ترین اسمارٹ فون نورڈ سی ای پیش

2021 کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ