لائف اسٹائل

‘پپیاں ہوں گی نہ جپھیاں’، فردوس عاشق اعوان کے بیان پر علی گل پیر کی پیروڈی وائرل

فردوس عاشق اعوان نے 2 روز قبل اپنے بیان کی وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ اپنی اپنی سوچ ہے کہ کون کیا سوچتا ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس بار ماضی کی روایات کی طرح عید پر ’جپھیاں اور پپیاں' نہیں ہوں گی۔

ان کی اس ویڈیو پر کامیڈین و ریپر علی گل پیر نے مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی ہے۔

علی گل پیر نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اس پیروڈی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر مزاحیہ اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘عید پر پپیاں ہوں گی نہ جپھیاں’، فردوس عاشق اعوان نے بیان کی وضاحت کردی

ویڈیو کے آغاز میں وہ عید پارٹی میں ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر دوسرے منظر میں وہ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ایکٹ کرتے نظر آرہے ہیں کہ 'نہ عید پارٹیاں ہوں گی نہ عید ملن ہوں گی، نہ روایتی عید کی جپھیاں اور پپیاں ہوں گی'۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر مبنی علی گل پیر کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے،

7 مئی کو پنجاب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب نے تمام سیاستدانوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مرتبہ عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اس مرتبہ پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس بار روایتی عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی روایتی انداز میں اس بار ’جپھیاں اور پپیاں' ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جپھیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافیوں اور سیاسی کارکنان ہنس پڑے تھے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

جس کے بعد 2 روز قبل فردوس عاشق اعوان نے مذکورہ بیان کی وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ اپنی اپنی سوچ ہے کہ کون کیا سوچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس عید پر ’جپھیاں اور پپیاں' نہیں ہوں گی، فردوس عاشق اعوان

ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ جپھیاں عید کا لازم و ملزوم جزو ہیں جس کو عید ملن کہا جاتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'آپ نے بھی عید ملتے ہوئے کئی مرتبہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کو مبارکباد دی ہوگی اور ان سے روایتی انداز میں عید ملی ہوگی'۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 'پپیاں وہ بوسے ہیں جو آپ نے اپنے بچوں کو دیے ہوں گے، جو آپ کے والدین نے آپ کو پیار کیا ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'یہ اپنی اپنی سوچ ہے کہ کون کدھر جاتا ہے مگر کورونا میں ایسا (جپھیاں اور پیپاں) نہیں ہونا چاہیے'۔

'میں ٹھیک ہوں'، بھارتی اداکار مکیش کھنہ کا موت کی افواہوں پر رد عمل

ہولی وڈ کے کردار ’ہلک‘ کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

ہولی وڈ کے کردار ’ہلک‘ کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ