سائنس و ٹیکنالوجی

کیا ٹک ٹاک کے ذریعے ملازمت کے لیے سی وی بھیجنے کیلئے تیار ہیں؟

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک پائلٹ پروگرام کو متعارف کرایا جارہا ہے جو صارفین کو ملازمت کی تلاش اور کمپنیوں سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔
Welcome

ٹک ٹاک کو آپ پرمزاح ویڈیوز بنانے یا دیکھنے کے لیے کرتے ہوں گے مگر تصور کریں کہ آپ اس ایپ کے ذریعے ملازمت کی درخواست بھیج رہے ہوں تو پھر؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ٹک ٹاک کی جانب سے ایک پائلٹ پروگرام کو متعارف کرایا جارہا ہے جو صارفین کو ملازمت کی تلاش اور کمپنیوں سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس سے کمپنیاں یہ ویڈیو ایپ لوگوں کو بھرتی کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

صارفین ٹک ٹاک پر ویڈیو سی ویز کمپنیوں کو جانچ کے لیے بھیج سکیں گے۔

اس ٹول کو کمپنیوں کے ایک بیٹا گروپ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور یہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے اندر نہیں ہوگا بلکہ ایک الگ سائٹ کے ذریعے لوگ اس پلیٹ فارم سے ایپ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

کمپنیوں کی جانب سے ویب پیج کو ملازمتوں کے اشتہار کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور صارفین کی جانب سے ویڈیو سی ویز اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمت کے خواہشمند افراد سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ اپنی ویڈیو سی ویز مین ایپ پر پوسٹ کرکے اس سروس کو پروموٹ کریں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ٹک ٹاک ایک اور شعبے میں فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار

ٹک ٹاک میں صارفین کو آن لائن بدزبانی سے بچانے کیلئے 2 فیچرز کا اضافہ

ٹک ٹاک میں غیرمصدقہ مواد کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف