سائنس و ٹیکنالوجی

رات کے اندھیرے میں جگنو کی طرح جگمگانے والا انوکھا اسمارٹ فون

یہ فون دن میں سورج کی روشنی کو جذب کرے گا اور رات کو جگمگائے گا جس طرح کسی بھی فلورسینٹ سرفیس میں ہوتا ہے۔

رئیل می کی جانب سے ایک ایسا منفرد اسمارٹ فون پیش کیا جارہا ہے جو رات کی تاریکی میں کسی جگنو کی طرح جگمگائے گا۔

جی ہاں واقعی رئیل می کی جانب سے کیو 3 نامی سیریز کے فونز کو 22 اپریل کو پیش کیا جارہا ہے۔

اس سیریز کے 2 فونز کیو 3 اور کیو 3 پرو متعارف کرائے جائیں گے جن کے بیک پر فلورسینٹ کلر آپشن بھی ہوگا جو اندھیرے میں جگمگائے گا۔

رئیل می کیو 3 پرو کی تفصیلات بھی لیک ہوچکی ہیں جن کے مطابق اس فون میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہوگا۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پروسیسر موجود ہوگا۔

فون میں ممکنہ طور پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل سم سپورٹ اور دیگر فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

مگر فون کی خاص بات اس کا بیک کور ہی ہوگا جس کے بارے میں کمپنی کے انڈسٹریل ڈیزائن ڈائریکٹر شیانگی شائر نے وضاحت کی کہ کیو 3 پرو کسی جگنو کی طرح جگمگائے گا۔

یہ فون دن میں سورج کی روشنی کو جذب کرے گا اور رات کو جگمگائے گا جس طرح کسی بھی فلورسینٹ سرفیس میں ہوتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک یا سینڈ اسٹون کرسٹل بھی تیار کیا ہے جبکہ 5 ایکسز مائیکرو لیول تھری ڈی مائیکرو اسٹرکچر کی بدولت فون دیکھنے میں اچھا لگے گا جبکہ اس کو ہاتھ میں رکھنا بھی آسان ہوگا۔

سام سنگ، شیاؤمی، اوپو اور ویوو انڈر ڈسپلے کیمرا فون متعارف کرانے کیلئے تیار

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی فون پیش ہونے کے لیے تیار

اوپو کا نیا اسمارٹ فون اے 94 متعارف