مگر یہ مدت بہت زیادہ ہے کیونکہ میسج 7 دن تک کسی بھی فیڈ پر موجود رہ سکتا ہے، مگر اچھی بات یہ ہے کہ فیس بک کی زیرملکیت کمپنی اس کو بہتر بنارہی ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے موڈ پر کام کیا جارہا ہے جو تصاویر کو چیٹ ونڈو سے اس وقت غائب کردے گا جب کوئی صارف چیٹ سے باہر نکلے گا۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے بتایا کہ فیچر اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
اس فیچر کی آزمائش آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژنز میں ہورہی ہے جو حیران کن ہے کیونکہ بیک وقت کسی فیچر عموماً ایک سسٹم کے بیٹا ورژن میں پہلے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر گیلری میں ڈاؤن لوڈ نہیں ہوسکیں گی اور نہ ہی ان کو کسی اور ایپ میں کاپی کیا جاسکے گا۔
اس طرح صارفین کو حساس تصاویر کو تحفظ دینے میں مدد ملے سکے گی۔
تاہم اس فیچر میں اسکرین شاٹ سے تحفظ فی الحال موجود نہیں تو اسکرین شاٹ لینا ممکن ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹاگرام ڈائریکٹ میں کچھ وقت بعد غائب ہونے والے پیغامات کے فیچر سے ملتا جلتا ہے۔
چونکہ یہ فیچر اس وقت تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔