سائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی کے 2 نئے فلیگ شپ فونز متعارف

میزو 18 اور 18 پرو کو چین میں متعارف کرایا گیا جو کافی حد تک ملتے جلتے ہیں مگر کچھ فیچرز مختلف بھی ہیں۔

چینی کمپنی میزو نے اپنے 2 فلیگ شپ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

میزو 18 اور 18 پرو کو چین میں متعارف کرایا گیا جو کافی حد تک ملتے جلتے ہیں مگر کچھ فیچرز مختلف بھی ہیں۔

میزو 18

اس فون میں 6.2 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں کواڈ کروڈ فرنٹ گلاس اور 3200x1440 ریزولوشن دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

5 جی سپورٹ والے فون 4000 ایم اے ایچ بیٹری 36 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے تاہم وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود چھپا ہوا ہے۔

میزو 18 پرو

میزو 18 پرو میں 6.7 انچچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

فرنٹ گلاس چاروں اطراف سے 50 ڈگری کروڈ کے ساتھ ہے جبکہ کوالکوم کا نیا 3 ڈی الٹرا سونک فنگرپرنٹ سنسر ڈپسلے کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 5 جی ایکس 60 موڈیم موجود ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس فون کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ 10 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 130 ڈگری فیلڈ آف ویو اور 2 سینٹی میٹر فوکسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل کیمرا بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جس میں 3 ایکس آپٹیکل زوم کا فیچر دیا گیا ہے جبکہ چوتھا 3 ڈی ٹی او ایف سنسر ہے۔

فون کے فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

دونوں فونز 8 مارچ کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

میزو 18 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4399 یوآن (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4699 یوآن (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4999 یوآن (ایک لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

میزو 18 پرو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4999 یوآن (ایک لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5499 یوآن (ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5999 یوآن (ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

دنیا کا پہلا 18 جی بی ریم سے لیس فون متعارف کرائے جانے کا امکان

اوپو کی نئے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 3 سیریز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

ون پلس 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے لیے تیار