سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون پیش

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

رئیل می نے اپنی سی سیریز کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

رئیل می سی 20 کو سب سے پہلے ویت نام میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے۔

سی 20 میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے، جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ نہیں۔

دیگر فیچرز میں آڈیو جیک، مائیکرو فون اور مائیکرو ایس ایس بی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون میں بیک پر سنگل کیمرا ہی موجود ہے جو 8 میگا پکسل کا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 105 ڈالرز (لگ بھگ 17 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

ویوو کا فلیگ شپ فون ایکس 60 پرو پلس

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

نوکیا اس سال کا 'سستا ترین' اسمارٹ فون پیش کرنے کے لیے تیار