سائنس و ٹیکنالوجی

وہ نئے فیچرز جو 2021 میں واٹس ایپ کا حصہ بن سکتے ہیں

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

عام طور پر یہ نئے فیچرز پہلے بیٹا پروگرام میں آتے ہیں اور وہاں مختلف آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد تمام صارفین تک پہچنتے ہیں۔

2021 میں بھی واٹس ایپ کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جن کے بارے میں ابھی علم نہیں۔

مگر کچھ فیچرز ایسے ہیں جو اس وقت بیٹا ورژنز میں موجود ہیں اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ

توقع کی جارہی تھی کہ اسے 2020 میں ہی متعارف کرا دیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا،مگر امید ہے کہ 2021 میں جلد یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ابھی واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر بہت جلد صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر میں مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

آسان الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔

اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ ویب ورژن میں کالنگ سپورٹ

اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں کی گزشتہ چند ماہ سے کی جارہی ہے مگر اب تک عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد ایسا ہوسکتا ہے۔

اس فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔

میوٹ ویڈیو

یہ فیچر نومبر میں پہلی بار بیٹا ورژن میں استعمال کیا گیا تھا۔

جیسا نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے میوٹ کیا جاسکے گا۔

اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کی جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا اور اس کو سلیکٹ کرنے پر جب ویڈیو کو بھیجا جائے تو دوست کو وہ ویڈیو بغیر آواز کے موصول ہوگی۔

یہ فیچر کافی کارآمد ہوگا کیونکہ کئی بار ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں موجود غیرضروری آوازیں دیگر افراد تک نہ پہنچ سکیں۔

اس مقصد کے لیے کسی ایڈیٹنگ ایپ پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو صاف ظاہر ہے ہر ایک کو استعمال نہیں کرسکتا، تو اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جاسکے گا، جو اکثر لوگوں کو پسندد آئے گا۔

ریڈ لیٹر

یہ فیچر بنیادی طور پر نیا نہیں بلکہ واٹس ایپ میں آرکائیو چیٹس کی جگہ لے گا۔

ریڈ لیٹر سے صارف آرکائیو سے چیٹس کو نکالنے چاہے گا تو وہ ایک سے زیادہ یٹس کو فوری طور پر آرکائیو سے نکال سکے گا جبکہ ایک نیا آپشن ایڈٹ آرکائیو سیٹنگز کا ہوگا۔

ویکیشن موڈ

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا مگر 2 سال کی محنت کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

مگر پھر اس پر کام شروع کردیا گیا۔

ویسے یہ جان لیں کہ اس فیچر کا چھٹیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، بلکہ یہ بھی آرکائیو چیٹس کے حوالے سے ہی ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

جس سے چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے اور ویکیشن موڈ اس خامی کو دور کرنے کے لیے ہے جو چیٹس کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دینے والا فیچر ہے۔

اس فیچر کے تحت آرکائیو چیٹ اس سیکشن تک ہی محدود رہے گی۔

نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ میں ایک دن میں کالز کا ریکارڈ

کیا 2021 میں واٹس ایپ کا سب سے اہم فیچر یہ ہوگا؟

2020 میں متعارف ہونے والے واٹس ایپ کے چند بہترین فیچرز