سائنس و ٹیکنالوجی

ریڈمی نے اپنی پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی

اس اسمارٹ واچ کا ڈیزائن تو ہوسکتا ہے کہ بہت زیادہ متاثرکن نہ ہو مگر قیمت ضرور صارفین کے لیے پرکشش ثابت ہوگی۔

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے پہلی بار ایک اسمارٹ فون متعارف کرادی ہے، جس کا ڈیزائن تو ہوسکتا ہے کہ بہت زیادہ متاثرکن نہ ہو مگر قیمت ضرور صارفین کے لیے پرکشش ثابت ہوگی۔

اس اسمارٹ واچ کو چین میں پیش کیا گیا، جس میں 1.4 انچ کا چوکور ڈسپلے کروڈ گلاس کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس میں سیلیکون اسٹریب دیا گیا ہے جو بلیک، وائٹ، بلیو، گرین اور پنک رنگوں میں ہوگا۔

گھڑی کی دونوں سائیڈوں میں ایک، ایک بٹن ہے جن کے ذریعے ٹچ اسکرین فنکشن یا می فٹ ایپ کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے دیگر فیچرز میں این ایف سی، بلیوٹوتھ 5.0، ہارٹ ریٹ مانیٹر اور 50 میٹر تک واٹر پروف ہونا قابل ذکر ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پاور سیونگ موڈ پر اسمارٹ واچ کی بیٹری 7 سے 12 دن تک بخوبی کام کرسکتی ہے۔

اس میں متعدد فٹنس موڈز پہلے ے انسٹال ہیں اور دل کی دھڑکن پر مسلسل نظر رکھی جاسکتی ہے۔

یوزر انٹرفیس اور واچ فیسز میں بلیک بیک گراؤنڈ کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے جو ایپل واچ سے ملتا جلتا ہے، حالانکہ اس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے نہیں دیا گیا۔

یہ اسمارٹ واچ یکم دسمبر سے چین میں دستیاب ہوگی اور دیگر ممالک کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے بین الاقوامی سطح پر می واچ لائٹ کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے۔

اس اسمارٹ واچ کی قیمت 299 چینی یوآن (7 ہزار 200 پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

مسلسل تناؤ کا شکار رہتے ہیں؟ تو اس کی وجہ اسمارٹ فون ہوسکتی ہے

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا منفرد استعمال

واٹس ایپ کے اس بہترین فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟