رواں سال ہی واٹس ایپ نے گروپ کال کی حد 4 سے بڑھا کر 16 کی تھی اور اب صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد کالنگ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق کمپنی نے اپنی ٹیسٹ بلڈز میں ایک فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
اسکرین شاٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ صارف کسی کو بھی واٹس ایپ ویب ورژن پر جب کسی کو کال کی جائے گی تو ایک نئی ونڈو اوپن ہوجائے گی، جس میں کال کے لیے کنٹرولز موجود ہوں گے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن پر ویڈیو کال کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے فیس بک میسنجر رومز کے شارٹ کٹ کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔
مگر نیا فیچر واٹس ایپ ویب ورژن کو اس سہولت سے لیس کردے گی۔
یہ فیچر فی الحال تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے تو ابھی کہنا مشکل ہے کہ کب تک ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالز سپورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں فنگرپرنٹ کی مدد سے لاگ آن ہونے کا فیچر دیا جارہا ہے۔
یہ فیچر کیو آر کوڈ انٹرفیس سے ملتا جلتا ہے جو اس وقت صارفین واٹس ایپ کے ویب ورژن میں لاگ ان کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مگر یہ نیا فیچر کیو آر کوڈ کے مقابلے میں سہولت فراہم کرے گا خاص طور پر ان افراد کے لیے جو واٹس ایپ ویب کو اکثر استعمال کرتے ہیں۔
اس فیچر کی بدولت انہیں بار بار فون اٹھا کر اپنے کیمرے سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تاہہم ویب ورژن میں سائن ان ہونے کے لیے فون ضرور استعمال کرنا ہوگا مگر کوڈ اسکیننگ کی بجائے فنگرپرنٹ سے کام چل جائے گا۔
یہ زیادہ محفوظ بھی ہے کیونکہ کیو آر کوڈ اسکیننگ کو کوئی بھی اس وقت استعمال کرسکتا ہے جب آپ کا فون اس کے ہاتھ میں ہو۔