اوپو ایف 17 پرو اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش
اوپو نے اپنا ایف سیریز کا نیا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
اوپو ایف 17 پرو کی موٹائی 7.5 ملی میٹر سے کم جبکہ وزن صرف 160 گرام ہے۔
ایف 17 پرو 6.43 انچ کے سپر امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 1080 پی ریزولوشن اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔
فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7.2 سے کیا ہے۔
اس فون میں بھی 4000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو 53 منٹ میں بیٹری مکمل چارج کرسکتی ہے، جبکہ اے آئی نائٹ چارجنگ موڈ بھی دیا گیا ہے جو صارف کی نیند کے دوران آخری 20 فیصد حصہ بیدار ہونے سے 90 منٹ پہلے مکمل کرتا ہے۔
فون میں ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 پلس استعمال کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے، جو کمپنی کے مطابق ڈیوائس کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کرسکتا ہے۔
اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمرے دیئے گئے ہیں تاہم اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔
اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔
فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں ہے جو 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ ہے۔
اور ہاں اس میں ایئر جیپسر نامی فیچر بھی موجود ہے جو اس وقت بھی کال ریسیو کرسکتا ہے جب آپ کے ہاتھ گیلے ہوں، ویسے یہ جان لیں فون واٹر ریزیزٹنٹ نہیں۔
یہ فون 13 سے 16 اکتوبر تک پری آرڈر میں جبکہ 17 تاریخ سے مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔
میجک بلیو اور میٹی بلیک رنگوں میں دستیاب یہ فون صارفین 51 ہزار 999 روپے میں خرید سکیں گے۔