کیا یہ ہے دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے والا فون؟
شیاؤمی نے دنیا میں سب سے پہلے 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔
مگر اب یہ چینی کمپنی 108 میگا پکسل کیمرے والا دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون پیش کرنے والی ہے۔
شیاؤمی کا ریڈمی نوٹ 10 بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تاریخ کا اعلان کمپنی تو نہیں کیا مگر مختلف رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ رواں ماہ کے آخر میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
اب ایک نئی رپورٹ میں اس فون کے فیچرز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطبق ریڈمی نوٹ 10 میں اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر دیا جائے گا جس کے ساتھ میگا پکسل کیمرا ہوگا۔
یہ شیاؤمی کے مقبول کم بجٹ اسمارٹ فون سیریز میں پہلی بار ہوگا جب 108 میگا پکسل کیمرا اس کا حصہ بنے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فون کے کیمرا سیٹ اپ میں ایک میکرو سنسر بھی ہوگا۔
ریڈمی نوٹ 10 میں نوٹ 9 سیریز کے مقابلے میں کیمرا سسٹم اپ گریڈ کیا جارہا ہے ، عام طور پر نوٹ سیریز میں 48 سے 64 میگا پکسل کیمرے موجود ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریڈمی نوٹ 10 کے ساتھ ایک سستا ماڈل بھی متعارف کرایا جائے ا جس میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 720 پراسیسر اور 48 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا۔
لیک میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ دونوں ماڈلز میں ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔
ان میں سے ریڈمی نوٹ 10 میں 4800 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔