اینڈرائیڈ فونز میں وہ فیچر متعارف جو آئی فونز میں برسوں سے دستیاب تھا
اس فیچر کو نیئر بائی شیئر کا نام دیا گیا ہے، جس کی مدد سے لوگ فوری طور پر اپنے ارگرد موجود افراد کو فائلز بھیج سکیں گے۔
اینڈرائیڈ فونز میں آخرکار وہ فیچر اب صارفین کو دستیاب ہوگا جو آئی فون استعمال کرنے والے افراد برسوں سے استعمال کررہے ہیں۔
اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم بنانے والی کمپنی گوگل کی جانب سے ایک نئے ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جسے نیئر بائی شیئر کا نام دیا گیا ہے، جس کی مدد سے لوگ فوری طور پر اپنے ارگرد موجود افراد کو فائلز بھیج سکیں گے۔