پاکستان

پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے بجٹ میں 650 ارب روپے مختص

حکومت نے منصوبوں کی لاگت میں اضافے سے بچنے کے لیے جاری منصوبوں کے لیے 73فیصد اور نئے منصوبوں کے لیے 27 فیصد رقم مختص کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے 650 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

حکومت نے منصوبوں کی لاگت میں اضافے سے بچنے کے لیے جاری منصوبوں کے لیے 73 فیصد اور نئے منصوبوں کے لیے 27 فیصد رقم مختص کی ہے۔

مزید پڑھیں: صحت کیلئے 25 اور تعلیم کے لیے 83 ارب روپے سے زائد مختص

بجٹ پیش کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سماجی شعبے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے لیے گزشتہ سال کے 206 ارب روپے کے مقابلے میں نئے مالی سال میں 249 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ 2019 کی دفعات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ، اس حوالے سے بڑے شعبوں کے لیے مختص رقوم کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اس پروگرام کے تحت جن شعبوں کے رقم مختص کی گئی ہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔