واٹس ایپ کا اہم سیکیورٹی مسئلے کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ
پہلے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر گوگل سرچ پر نظر آرہے ہیں۔
واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیکیورٹی مسئلے پر قابو پالیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کے فون نمبر گوگل سرچ رزلٹس میں نظر آرہے تھے۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق اتول جے رام نے انکشاف کیا تھا کہ واٹس صارفین کی جانب سے جو فون نمبر کلک ٹو چیٹ فیچر کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں وہ گوگل سرچ میں نظر آرہے ہیں۔