سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ کا نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان نئی ڈیوائسز کا مقصد کسی بھی جگہ اپنی مرضی کا کام کرنے میں مدد دینا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اپنا نیا لیپ ٹاپ سرفیس بک 3 اور سرفیس گو 2 ٹیبلیٹ متعارف کرادیئے ہیں جن کے ساتھ سرفیس ائیربڈز، سرفیس ہیڈفونز 2، سرفیس ڈوک 2 اور یو ایس بی سی ٹریول ہب بھی پیش کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان نئی ڈیوائسز کا مقصد کسی بھی جگہ اپنی مرضی کا کام کرنے میں مدد دینا ہے۔

سرفیس گو 2

یہ کمپنی کا نیا ٹو ان ون ٹیبلیٹ ہے جو کمپنی کے دیگر ٹیبلیٹس کے مقابلے میں کافی سسٹا ہے اور اس میں 10.5 انچ کا پکسل سنس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق بیٹری لائف پہلے سے بہتر کی گئی ہے جبکہ انٹیل 8 جنریشن کور ایم پراسیسر موجود ہے۔

اس کے علاوہ اسٹوڈیو مائیکس ڈوئل مائیکروفون سلوشن بہتر وائس کے لیے دیا گیا ہے۔

ٹیبلیٹ کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا ہے جس کے ساتھ ایک نئی کیمرا ایپ بھی ہے جس سے دستاویزات اور وائٹ بورڈز کو اسکین کیا جاسکتا ہے جبکہ اس ڈیوائس میں سرفیس پین سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس کی قیمت 399 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 12 مئی سے امریکا میں دستیاب ہوگا۔

سرفیس بک 3

سرفیس بک 3 کمپنی کا پہلے سے زیادہ طاقتور لیپ ٹاپ ہے جس میں بیٹری لائف کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور سنگل چارج پر ساڑھے 17 گھنٹے تک کام کرے گی۔

یہ لیپ ٹاپ 13 اور 15 انچ ڈسپلے والے 2 ورژن میں دستیاب ہوگا جس میں 10 جنریشن انٹیل کور پراسیسر، جی فورس جی ٹی ایکس یا آر ٹی ایکس جی پی یو دیئے جائیں گے جبکہ زیادہ طاقتور ورژن میں 32 جی بی ریم موجود ہوگی۔

اس کی قیمت 1599 ڈالرز (2 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 21 مئی سے امریکا میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ سرفیس ہیڈفون 2 249 ڈالرز، سرفیس ائیربڈز 199 ڈالرز، سرفیس ڈوک 2 260 ڈالرز اور ٹریول ہب 100 ڈالرز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

نیا کورونا وائرس پھیپھڑوں کے ساتھ آنتوں کو بھی نشانہ بناسکتا ہے، تحقیق

’جب درزی ہی میسر نہیں تو آن لائن شاپنگ کا کیا فائدہ؟‘

کیا واقعی ایرانی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس پھیلایا؟