ایک ارب سے زائد ڈیوائسز اب ونڈوز 10 استعمال کرنے لگیں
مائیکروسافٹ نے یہ ہدف طے شدہ وقت سے 2 سال بعد حاصل کیا پہلے توقع تھی کہ 2018 میں یہ سنگ میل طے ہوجائے گا۔
مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں ایک ارب سے ایکٹیو ڈیوائسز میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کام کررہا ہے۔
مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ نائب صدربرائے ماڈرن لائف اینڈ دی سرچ اینڈ ڈیوائسز گروپ یوسف مہدی نے بتایا 'آج ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ200 سے زائد ممالک کے ایک ارب سے زائد افراد نے ونڈوز 10 کا انتخاب کیا اور ایک ارب سے زائد ڈیوائسز میں اسے استعمال کیا جارہا ہے، اس کے لیے ہم اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملازمین کے شکرگزار ہیں'۔