واٹس ایپ کے اس دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟
واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں۔
واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجز، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ واٹس ایپ میں انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کے لیے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارا لیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔