ٹوئٹر میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز متعارف
اس مقصد کے لیے ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کا بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ڈائریکٹ میسج میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز جیسا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
اس مقصد کے لیے ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کا بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجی ری ایکشنز کا مینیو پوپ اپ ونڈو میں کھل جاتا ہے۔
ایمی ری ایکشنز کو ٹیکسٹ یا میڈیا میسجز میں ایڈ کیا جاسکتا ہے۔
ان ایموجیز میں کرائی، لول، سرپرائز، سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اور تھمب ڈاﺅن شامل ہیں۔