سام سنگ کا 'کم قیمت' 2 ان ون لیپ ٹاپ متعارف
سام سنگ نے اپنا نیا اور 'کم قیمت' 2 ان ون لیپ ٹاپ گلیکسی بک فلیکس الفا متعارف کرادیا ہے۔
پتلا اور ہلکے وزن کا 13.3 انچ اسکرین والا یہ لیپ ٹاپ کیو ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جو 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ لیپ ٹاپ لاس ویگاس میں 7 جنوری سے شیڈول کنزیومر الیکٹرونکس شو کے آغاز سے قبل متعارف کرائے گئے ہیں اور ان کو اس ٹیکنالوجی نمائش میں رکھا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق بہتر پاور سیونگز کے ساتھ آﺅٹ ڈور موڈ بھی دیا گیا ہے اور اس میں کمپنی کے فلیگ شپ لیپ ٹاپس والی ٹیکنالوجی ہی دی گئی ہے جو برائٹنس کی پیمائش اور فل ایچ ڈی پر کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس کا وزن 1.19 کلوگرام ہے جبکہ اس میں فنگرپرنٹ سنسر کی بورڈ میں دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو لاگ ان میں آسانی فراہم کی جاسکے۔
اس کے علاوہ 2 یو ایس بی 3.0 جیک، ایک یو ایس بی سی ساکٹ، ایک ایچ ڈی ایم آئی سلاٹ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر دیا گیا ہے اور ہاں ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔