انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر کی حد مقرر
اب اس ایپ کے نئے صارفین کو اکاؤنٹ بناتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج کرنا ہوگا۔
انسٹاگرام میں اب نئے صارفین کو اپنی عمر کے بارے میں بتانا ہوگا جس کا مقصد 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس فوٹو شیئرنگ ایپ سے دور رکھنا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب اس ایپ کے نئے صارفین کو اکاﺅنٹ بناتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج کرنا ہوگا۔