لوگوں کی سوچ پر ’اثر انداز ہونے والے 100 بہترین ناول‘
گزشتہ 300 سال میں شائع ہونے والے دنیا کے 100 بہترین ناولز میں تین ناولز پاکستانی نژاد ناول نگاروں نے لکھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے گزشتہ برس دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کی تھی، جس میں صرف ایک پاکستانی خاتون کو شامل کیا گیا تھا۔
دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر کو شامل کیا گیا تھا۔
جلیلہ حیدر کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے اور انہیں اسی کمیونٹی کی پہلی خاتون وکیل بھی مانا جاتا ہے۔
اور اب ’بی بی سی‘ نے گزشتہ 300 سال کے دنیا کے بہترین ناولز کی فہرست جاری کردی۔
بی بی سی کی جانب سے پہلی بار جاری کی جانے والی فہرست میں گزشتہ 300 سال میں شائع ہونے والے انگریزی ناولوں کو شامل کیا گیا ہے۔