واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر متعارف ہونے کے لیے تیار
اس فیچر میں صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات ایک مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ یا غائب ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات ایک مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ یا غائب ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetainfo کے مطابق غائب ہوجانے والے پیغامات کا یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.19.275 میں نظر آیا تھا۔