ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں سکھ تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے کیوں نکالا گیا؟
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ کے دوران متعدد شائقین کو ہتھکڑیاں لگا کر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ کے دوران ایک سکھ تماشائی کو سیاسی نعرے بازی پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
منگل کو اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں سیاسی احتجاج اور نعرے بازی کرنے پر حکام نے متعدد شائقین کو ہتھکڑیاں لگا کر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گراؤنڈ سیکیورٹی نے اسٹینڈز میں بیٹھے شائقین کو بغیر کسی مزاحمت کے اسٹیڈیم سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق 4 سکھ نوجوانوں نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں ان پر کچھ سیاسی پیغامات درج تھے اور ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی قسم کے سیاسی پیغام کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔