ورلڈ کپ: بھارت کے میچ کے دوران ’آزادیٔ کشمیر‘ کے بینر لہرا دیے گئے
بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور آزادی کشمیر سے متعلق بینرز لہرائے گئے۔
ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور اس کی آزادی کے حق میں بینرز لہرائے گئے۔
بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں تقریباً تین دہائیوں سے ہندوستانی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 70ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران فضا میں بینرز لہرائے گئے جس میں 'کشمیر کے لیے انصاف'، 'کشمیر میں نسل کشی' اور 'آزادی کشمیر' کے نعرے درج تھے۔
اس واقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی ورلڈ کپ میں کسی بھی قسم کے سیاسی پیغام کو ہرگز نظرانداز نہیں کریں گے۔