روہت اور راہل کی سنچری، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی
بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچریوں کی بدولت ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو 55 رنز پر ان کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
جسپریت بمراہ نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے سری لنکن اوپنرز کو چلتا کردیا جس کے بعد پانڈیا نے آوشکا فرنینڈو اور رویندرا جدیجا نے کوشل مینڈس کو چلتا کی۔
اس موقع پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کا ساتھ دینے لہیرو تھری مانے آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 124رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریوں مکمل کیں جس کے بعد تھری مانے 53رنز کی اننگز کھیل کر کلدیپ یادو کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے اینڈ سے میتھیوز نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور دھننجیا ڈی سلوا کے ہمراہ 74رنز کی اہم شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔
میتھیوز 2 چھکوں اور 10 چوکوں سے مزین 113رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بمراہ کی تیسری وکٹ بنے۔