کھیل

فتح کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے امام الحق کی سینچری اور بابر اعظم کے 96 رنز کی مدد سے پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیف الدین کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے باز میدان میں اترے تاہم وہ شاہینوں کے شاہین آفریدی کی اعلیٰ باؤلنگ کے سامنے صرف 221 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

شاہین آفریدی نے 6 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔