روہت شرما نے غلطی سے بھارتی شائقین کے زخموں پر نمک پاشی کردی
اسٹار بھارتی اوپننگ بلے باز کو ان کی اس غلطی پر شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
لندن: بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے 2013 کی جگہ 2017 لکھ دیا جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور بعدازاں انہیں وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی۔
بھاری اوپننگ بلے باز نے نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شئیر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا لیکن ان کی یہ غلطی بھارتی شائقین کو طیش دلا گئی اور اس ٹوئٹ نے بھارتی شائقین کے ان زخموں تازہ کردیا جو انہیں 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد لگے تھے۔