پاک-جنوبی افریقہ مقابلہ: آرمی چیف کی اسٹیڈیم آمد
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
آرمی چیف اسٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر جانے کے لیے آگے بڑھے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ موجود ایک تصویر میں آرمی چیف کے عقب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود ہیں۔