کھیل

بھارت کی ورلڈکپ میں پاکستان کو لگاتار ساتویں شکست

بھارت نے بارش کے متاثرہ عالمی کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان کو رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 7ویں فتح حاصل کر لی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے روہت شرما کے 140 اور کپتان ویرات کوہلی کی 77رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو فتح کے لیے 337رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے 48 بنانے والے بابر اعظم اور 62رنز کی اننگز کھیلنے والے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا اور قومی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں 212رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کو میچ میں 89رنز سے شکست ہوئی اور روہت شرما کو سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔