شاہ محمود قریشی بھی پاک-بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود
وزیرخارجہ نے اولڈ ٹریفورڈ جانے سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپنے وفد کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ اسٹیڈیم میں جاکر دیکھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصرف ترین دن گزارا اور اسٹیڈیم جانے سے قبل انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کے ہمراہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات کی۔