کھیل

پاکستان کی مسلسل 11میچوں میں شکستوں کا سلسلہ ختم

پاکستان نے انگلینڈ کو عالمی کپ کے اہم میچ میں 14رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو عالمی کپ کے اہم میچ میں شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور ساتھ ساتھ مسلسل 11 شکستوں کے جمود کو توڑتے ہوئے بالآخر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 349 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر اور معین خان کی لفظی جنگ شدید تر ہو گئی

ہدف کے تعاقب میں جوز بٹلر اور جو روٹ کی سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 14رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی مسلسل 11 شکستوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا، واضح رہے کہ پاکستان کو اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج تک مسلسل 11 شکستیں نہیں ہوئی تھیں۔

شکست کے اس سلسلے کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ سے ہوا تھا جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد اگلے 4 میچز میں بہتر بیٹنگ پرفارمنس کے باوجود پاکستان کو 4 میچوں میں شکست ہوئی اور سیریز 0-4 سے انگلینڈ کے نام رہی تھی۔

اس کے بعد ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو 105رنز پر ٹھکانے لگانے کے بعد 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم آج فتح کے ساتھ یہ 11 شکستوں کا سلسلہ تمام ہوا۔