لندن: بکنگھم پیلس میں ورلڈ کپ 2019 کی 'اوپننگ پارٹی'
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے قبل 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں ملالہ یوسف زئی اور اظہر علی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں اظہر علی کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔
افتتاحی تقریب کو 'اوپننگ پارٹی' کا نام دیا گیا تھا جس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے ورلڈ کپ کی مضبوط امیدوار ٹیموں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ بھی بڑی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔