قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست پر فواد چوہدری کو مذاق مہنگا پڑگیا
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹوئیٹ کیا کہ ابھی ہم باب وولمر کا غم نہیں بھولے، انہیں مکی آرتھر کی فکر ہے۔
ورلڈ کپ 2019 کی وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست پر جہاں عام پاکستانی شائقین نے غصے کا اظہار کیا۔
وہیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی قومی ٹیم کی شکست پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے حساس موضوع پر مذاق کی، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
چوہدری فواد حسین نے افغانستان کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد مختصر ٹوئیٹ کیا کہ ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب واولمر کا غم نہیں بھولے‘۔