ورلڈ کپ اسکواڈ، آغاز تو بسم اللہ انجام خدا جانے
حیرانی کی بات یہ کہ جب بھی پاکستان نے تجربہ کار اور گھاگ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے بھیجا، ٹیم کی کارکردگی بدترین رہی۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں 'ہوم گراؤنڈ' پر بدترین شکست کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کا اگلا امتحان انگلینڈ کی سرزمین پر ہوگا، جہاں 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے بعد ہوگا سال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ یعنی ورلڈ کپ 2019ء۔ پاکستان پچھلے 10 سالوں میں انگلینڈ کے میدانوں پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیت چکا ہے اور 2 سال پہلے یہیں پر چیمپیئنز ٹرافی کی صورت میں ایک یادگار کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ اب وہی انگلش سرزمین پاکستان کو بلا رہی ہے لیکن کیا پاکستانی ٹیم اور اس کے کھلاڑی اس بڑے چیلنج کے لیے تیار ہیں؟ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے تو لگتا ہے تیاریاں بہترین ہیں۔