حیرت انگیز

آپ کا پیچھا کرنے والے منفرد سوٹ کیس

کیا آپ اکثر سفر کرتے ہیں اور سامان کو اٹھانا کافی مشکل کام لگتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ نئے سوٹ کیس آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

کیا آپ اکثر سفر کرتے ہیں اور سامان کو اٹھانا کافی مشکل کام لگتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ نئے سوٹ کیس آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

درحقیقت اس سوٹ کیس کو اٹھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ خود آپ کے پیچھے پیچھے سفر کرے گا۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں اس انوکھے روبوٹک سوٹ کیس کو متعارف کرایا گیا۔

درحقیقت ایسے 2 روبوٹک سوٹ کیس ہیں جن میں سے ایک فارورڈ ایکس اور دوسرا روور اسپیڈ نے تیار کیا ہے اور اپنے مالک کو پہنچان کر ان کے پیچھے چلتے رہتے ہیں۔

روور اسپیڈ نے کمپنی کے نام سے ہی روبوٹ کو تیار کیا ہے جو کہ اپنے مالک کے پیچھے 12 میل تک سفر کرسکتے ہیں اور اپنی رفتار کا تعین بھی مالک کے چلنے کی رفتار کے مطابق کرتے ہیں (زیادہ سے زیادہ ساڑھے 4 میل فی گھنٹہ)۔

وہ رکاوٹوں سے بچ کر نکل سکتا ہے اور اگر وہ اپنے مالک سے ساڑھے 6 فٹ پیچھے رہ جائے تو وہ موبائل ایپ پر ایک نوٹیفکیشن سے اس سے آگاہ کرتا ہے۔

اس سوٹ کیس سے بیک وقت 8 فونز کو چارج کرنے کے لیے ایک چارجنگ پورٹ بھی دی گئی ہے۔

فارورڈ ایکس کا سوٹ کیس اوویز بھی روور اسپیڈ جیسا ہی ہے مگر یہ مالک کے بالکل پیچھے رہنے کے بجائے ایک سائیڈ سے تعاقب کرتا ہے۔

یہ بھی رکاوٹوں سے بچ کر نکل سکتا ہے جبکہ اپنے مالک کو پیچھے رہنے پر ایک رسٹ بینڈ کے ذریعے الرٹ کرتا ہے۔

یہ سوٹ کیس 12 میل تک سفر کرسکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 6.2 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں ایک یو ایس بی چارجنگ پورٹ بھی موجود ہے۔

یہ دونوں سوٹ کیس آپ خود بھی کھینچ سکتے ہیں۔

روور اسپیڈ کی قیمت 481 ڈالرز جبکہ اوویز کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔