اس گاڑی جیسی کار آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی
ہنڈائی نے 'واکنگ کار' متعارف کرائی ہے جس میں مکڑی جیسی ٹانگیں اسے مشکل سڑکوں بلکہ پہاڑوں پر چڑھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
ہر سال ہی متعدد ایسی کانسیپٹ گاڑیاں سامنے آتی ہیں جنھیں کمپنیاں مستقبل کی سواری قرار دیتی ہیں مگر جنوبی کورین کمپنی ہنڈائی جیسی گاڑی آج تک آپ نے نہیں دیکھی ہوگی۔
لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرنکس شو کے دوران اس کمپنی نے 'واکنگ کار' متعارف کرائی جس میں مکڑی جیسی ٹانگیں اسے مشکل سڑکوں بلکہ پہاڑوں پر چڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ہنڈائی ایلیویٹ نامی یہ گاڑی واکنگ الیکٹرک کار ہے جسے برفانی، زلزلہ زدہ مقامات، پہاڑی چوٹیوں اور متعدد علاقوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔