سونی کے پہلے 8 کے ٹیلیویژن متعارف
سونی نے اپنا پہلا 8 کے ریزولوشن والا ٹیلیویژن متعارف کرا دیا ہے۔
8 کے ٹیلی ویژن کی اسکرین میں 7680x4320 پکسلز موجود ہوں گے جبکہ 4 کے ٹی وی میں 3840x2160 پکسلز دیئے جاتے ہیں، یعنی ریزولوشن کے لحاظ سے 4 گنا بہتر۔
لایس ویگاس میں سی ای ایس میں متعارف کرایا گیا یہ سونی کا یہ نیا ٹی وی صرف 2 مختلف سائز میں دستیاب ہوگا یعنی 85 انچ اور 98 انچ۔
مزید پڑھیں : کاغذ کی طرح مڑنے والا ٹی وی
اس طرح یہ دنیا کے سب سے بڑے 8 کے ٹی وی کے حجم کا ہے جو سام سنگ نے متعارف کرایا ہے۔
8 کے ریزولوشن عام 4 کے کے مقابلے میں تفصیلات زیادہ بہتر نمایاں کرتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی ایسے کوئی ٹی وی شوز یا فلمیں ہی نہیں جو اتنے ریزولوشن کا فائدہ اٹھاسکیں۔
یہی وجہ ہے کہ سونی اور دیگر کمپنیاں اپنے 8 کے ٹی وی سیٹس کو ویڈیو پراسیسنگ فیچر کے ساتھ متعارف کرارہی ہیں جو کہ 4 کے اور اس سے کم ریزولوشن ویڈیو کو 8 کے میں کنورٹ کرسکتا ہے۔