یہ ہے دنیا کا پہلا ' 5 جی' اسمارٹ فون
اپنے 4 جی فون کی اسپیڈ سے تنگ ہیں تو اچھی کبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ 5 جی اسمارٹ فون بھی لے سکیں گے۔
لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ویرائزن نے اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ۔ مگر حقیقت میں یہ فائیو جی نہیں بلکہ فورجی ڈیوائس ہے جسے ایک موڈیولر کے ذریعے فائیو جی میں بدلا جاسکتا ہے۔
یہ ہے موٹرولا کا موٹو زی تھری فون، جو کہ گزشتہ سال اگست میں 4 جی فون کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کا ایک موٹو موڈ دیا جائے گا جو کہ اس ڈیوائس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کردے گا۔
یہ فائیو جی موٹو موڈ موٹرولا زی تھری کو پہلے فائیو جی فون میں اس وقت بدل دے گا جب ویرائزن اس نئی نیٹ ورک سروس کو صارفین کے لیے پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں : 2019 پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کا سال
اگست میں اسے متعارف کراتے ہوئے موٹرولا کا کہنا تھا کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔