مرسڈیز کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ گاڑی
یہ موڈیولر گاڑی 12 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے جس میں ہر طرف کھڑکیاں اور ایک بڑی مون روف موجود ہے۔
مرسڈیز نے اپنی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ گاڑی اربنٹیک متعارف کرادی ہے جس کی شکل آپ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔
لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس)کے دوران اس گاڑی کو پیش کیا گیا جو کہ پہلی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی بھی ہے جو مسافروں کے ساتھ وزن لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔