2018 فیس بک کے لیے مشکلات سے بھرا سال
2018 وہ سال ہے جسے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے تمام مسائل حل کرنے کا سال قرار دیا تھا
فیس بک 2018 کا اختتام بھی اسی طرح کرنے والی ہے جس طرح اس کا آغاز کیا تھا، یعنی صارفین اور ماہرین کی تنقید، جس کی وجہ ان کے اعتماد اور ذاتی معلومات کا غلط استعمال ہے۔
ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو یا یاد نہ ہو مگر 2018 وہ سال ہے جسے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے تمام مسائل حل کرنے کا سال قرار دیا تھا مگر انہوں نے خود تسلیم کیا تھا کہ اس کے کچھ مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
منگل کو نیویارک ٹائمز نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو متعدد شراکت دار کمپنیوں سے شیئر کرتی ہے۔