2018 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈز میں سے کوئی آپ کا تو نہیں؟
اس وقت دنیا کی 50 فیصد سے زائد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ ای میل، سوشل میڈیا اکاﺅنٹس یا دیگر کے لیے پاس ورڈ بھی استعمال کرتے ہوں گے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کمزور پاس ورڈ بھیانک خواب بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
کیا آپ کے خیال میں آپ کا پاس ورڈ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے یا نہیں؟
تو پہلے یہ جان لیں کہ کوئی ہیکر کسی انٹرنیٹ صارف کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانے کے لیے سب سے پہلے کن الفاظ کو آزمانا پسند کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : 2017 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈ میں آپ کا کونسا ہے؟
ہر سال کی طرح اسپلیش ڈیٹا نامی پاس ورڈ منیجمنٹ کمپنی نے 2018 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ سے پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔
اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ کا 'اعزاز' اپنے نام کررہا ہے۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر بھی برسوں سے قابض password نے اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے۔
گزشتہ سال جو پاس ورڈ 123456789اس فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا وہ چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ ایک درجے تنزلی سے 12345678 چوتھے پر کھڑا ہے۔
اس بار کچھ نئے الفاظ بھی اس فہرست کا حصہ بنیں جن میں ڈونلڈ نمایاں ہے جو کہ امریکی صدر کا اثر لگتا ہے۔
اسی طرح پرنسسز، سن شائن اور !@#$%^&*بھی پہلی بار فہرست کا حصہ بنے ہیں۔
کمپنی کے مطابق مضبوط پاس ورڈ کم از کم 12 حروف پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں کی بورڈ کی تمام لیٹرز سے حروف لیے جانے چاہیے اور ہر اکا?نٹ کے لیے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : یہ پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو فوری بدل دیں
کمپنی کے مطابق 2018 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست دیکھیں تو ہمارے لیے افسوس سے اپنے سروں کو ہلنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا۔
ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر اکاﺅنٹ کے لیے مختلف اور مشکل پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔
اس مرتبہ کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر پاس ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جس کی مثال آپ نیچے دیکھ ہی لیں گے۔
مکمل فہرست یہ رہی۔
123456
password
123456789
12345678
12345
111111
1234567
sunshine
qwerty
iloveyou
princess
admin
welcome
666666
abc123
football
123123
monkey
654321
!@#$%^&*
charlie
aa123456
donald
password1
qwerty123