میری صراحی سے قطرہ قطرہ نئے حوادث ٹپک رہے ہیں
ملک سنجیدہ اقتصادی چیلنجز سے دوچار ہے جس کے حل کے سلسلے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں
میری صراحی سے قطرہ قطرہ نئے حوادث ٹپک رہے ہیں
میں اپنی تسبیح روز و شب کا شمار کرتا ہوں دانہ دانہ
— اقبال
سال 2018ء کے شب و روز مٹھی میں بند ریت کی طرح پھسلتے جا رہے ہیں اور اب زیادہ وقت نہیں رہا کہ 2018ء کا یہ سال وقت کے گہرے قبرستان میں ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے اور نئے سال 2019ء کا نیا سورج ایک نئی امید کے ساتھ طلوع ہو۔ اچھے اور بُرے دونوں وقت گزرجاتے ہیں اور پیچھے رہ جاتی ہیں تو صرف یادیں۔۔۔ اگر سمجھیں تو یہ اگلے پڑاؤ کے لیے زادِ راہ کی طرح سفر کو آسان بناتی ہیں۔
آئیے نئے سال 2019ء کے لیے بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ ذرا پلٹ کر گزرے سال پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں کہ کیا کچھ ہوتا رہا۔