الٹراساونڈ کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کی جنس جاننا انتہائی آسان

الٹراساؤند ٹیکنالوجی کی آمد سے قبل اپنے ہونے والے بچے کی جنس جاننے کی خواہشمند مائیں کچھ ایسے اشاروں پر بھروسہ کرتی تھیں جو کہ ممکنہ طور پر انہیں رحم میں موجود بچے کی جنس سے مطلع کرتے تھے۔
آج حاملہ خواتین جنس کی نشاندہی کے لیے سائنس کا سہارا لے سکتی ہیں مگر اب بھی کچھ خواتین جنس کی پیش گوئی کے لیے کچھ قدیم طریقے آزمانا پسند کرتی ہیں۔
اگر آپ بھی اس حوالے سے متجسس ہیں تو جنس کی پیشگوئی کے لیے ان میں سے چند طریقے استعمال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھیں
کیا آپ کو معلوم ہے اس کام کے لیے شادی کی انگوٹھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟ بچوں کی جنس معلوم کرنے کے سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟
کیا کھانے کا دل چاہ رہا ہے؟
پیٹ کی ساخت
اپنے پیٹ کو شیشے میں دیکھیں۔ اگر آپ کا پیٹ ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے اپنی قمیض کے نیچے باسکٹ بال چھپا رکھی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو بیٹا پیدا ہونے والا ہو۔ لیکن اگر ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے پورا تربوز نگل لیا ہے تو ہوسکتا ہے آپ بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔
پیشاب کی رنگت
اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔