کیا آپ کا بچہ صبح جلدی نیند سے جاگ جاتا ہے؟
15 فیصد بچے قدرتی طور پر جلدی اٹھ جاتے ہیں لیکن اکثر و بیشتر بچوں کی جلدی آنکھ کھل جانے کی مختلف بیرونی وجوہات ہوتی ہیں
اگر آپ ایک ایسے چھوٹے بچے کے والدین ہیں جو علی الصبح نیند سے جلدی جاگ جاتا ہے تو ہمیں یقین ہے کہ آپ کو کسی قسم کے الارم سیٹ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی ہوگی۔
صبح جلدی نیند سے جاگ جانے کا مسئلہ عام طور پر نونہالوں، 12 سے 36 ماہ کے بچوں اور کچھ پری اسکول بچوں میں بھی پایا جاتا ہے۔
اگر آپ کا (6 سے 8 ماہ کا) بچہ پوری رات نیند کرتا ہے اور اسے بیچ رات دودھ پینے کی ضرورت نہیں پڑتی تو پھر اس کے جاگنے کا وقت اوسطاً صبح 6 بچے سے 7:30 تک ہوگا۔ البتہ اگر باہر اندھیرا ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ بچہ جلدی جاگ گیا ہے۔