نومولود بچوں کے بالوں کا خیال کس طرح رکھا جائے؟
کیا بچوں کے بالوں کے مسائل وہی ہیں جیسے بڑوں کے ہوتے ہیں؟ ہمیں اپنے پیارے بچوں کے بالوں کا گہرائی سے جائزہ لینا ہوگا۔
نومولود بچوں کے بال ریشم کی طرح ملائم اور نہایت نفیس ہوتے ہیں اور یہ بہت ہی قیمتی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان نازک بالوں کو چھونے کا بار بار دل چاہتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ بال بڑھے ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ ان کا خیال کس طرح رکھا جائے؟ کیا بالکل اسی طرح جس طرح بالغین اپنے بالوں کا خیال رکھتے ہیں؟